22 نومبر 2017 - 12:53
زیمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

زیمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اس طرح زیمبابوے پر موگابے کے 37 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق زیمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اس طرح زیمبابوے پر موگابے کے 37 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رابرٹ موگابے نے اپنی ہی جماعت کی جانب سے ان کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر نے موگابے کے استعفے کی تصدیق کردی ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کا 37 سالہ دور اقتدار ختم ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے موگابے نے ملک کے نائب صدر کو برطرف کرکے ان کی جگہ اپنی اہلیہ کو یہ عہدہ تفویض کیا تھا جس کے بعد ملک کی فوج کے سربراہ نے ان پر شدید تنقید کی تھی، رابرٹ موگابے کی جانب سے جواب میں آرمی چیف کے خلاف سخت زبان استعمال کرنے پر فوج نے غیر اعلانیہ طور پر ملک کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جب کہ ان کی اپنی ہی جماعت نے پارلیمنٹ میں ان کے خلاف تحریک مؤاخذہ جمع کرادی ۔

.......

/169